آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سرگودھا تھانہ بھیرہ سے پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت ایکشن

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سرگودھا تھانہ بھیرہ سے پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت ایکشن
ایس ایچ او، محرر، نائب محرر اور سنتری پر مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو فرار ہونے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم
جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سنگین غفلت کے  مرتکب افسران و ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا تھانہ بھیرہ سے پولیس کی حراست سے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فوری تھانہ بھیرہ پہنچنے اور فرار ہونے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ابتدائی تفصیلات پر آئی جی پنجاب نے سخت ایکشن لیتے تھانہ بھیرہ کے ایس ایچ او، محرر، نائب محرر اور سنتری پر مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر فوری عمل درآمد کر لیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بارے بتایا کہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم سابقہ پولیس ملازم تھا،جسیچند روز قبل اغواء کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا کو ملوث ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا اور ڈی پی او سرگودھا کو ہدایت کی کہ وہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدام یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال اور فرائض سے سنگین غفلت کے  مرتکب افسران و ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 320 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

*************************

Press Release Date: 
Thursday, December 23, 2021