پھولنگر کی رہائشی 8سالہ گھریلو ملازمہ بچی کی ہلاکت کے دو ملزمان قصور اور گوجرانوالہ پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے گرفتارکر لئے۔

پھولنگر کی رہائشی 8سالہ گھریلو ملازمہ بچی کی ہلاکت کے دو ملزمان قصور اور گوجرانوالہ پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے گرفتارکر لئے۔

 ملزمان محمد علی اور احمد شکیل کو گوجرانولہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عثمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بچی کی ہلاکت کے واقعہ کا گذشتہ روز نوٹس لیا تھا۔

ڈی پی او قصور مقدمہ کی خود پیروی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر قصور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے پھول نگر میں کم سن گھریلو ملازمہ بچی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے مزید ایک بچی اور بچہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر قصور میں گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے واقعہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ور آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے گذشتہ روز نوٹس لیا تھا اور آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کوملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈی پی او قصور نے گذشتہ رات خصوصی ٹیمیں تشکیل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ قصور اور گوجرانوالہ پولیس نے جوائنٹ آپریشن کرکے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان محمد علی اور احمد شکیل کو گوجرانولہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عثمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ملزمان سے برآمد ہونے والے دونوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدد سے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجا ب نے ڈی پی او قصور کو مقدمہ کی خود پیروی کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت دی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعایت کے مستحق نہیں، تفتیش کے مراحل جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے انہیں عدالتوں سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 318 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date: 
Thursday, December 23, 2021