کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل

کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل
صوبہ بھر میں 3411 کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے24211افسران واہلکاربشمول 1126خواتین اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گی۔
کرسمس کے موقع پر آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت
سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر بہترین کرسمس سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں منعقد ہونے والے مسیحی برادری کے تمام مذہبی و تفریحی پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تمام اضلاع میں حساس گرجا گھروں، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلعی پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ فارمیشنز بھی مل کر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں تاکہ مسیحی برادری کے افراد بلا خوف و خطر اپنی خوشیاں منا سکیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کرسمس سیکیورٹی پروگرامز کی تفصیل بارے بتایا ہے کہ کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور صوبہ بھر میں 3411 کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی کیلئے24211افسران واہلکاربشمول 1126خواتین اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات میں سی سی ٹی وی کیمروں،میٹل ڈٹیکٹرز سمیت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔صوبے کے ہر ریجن میں کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی انتظامات کی تفصیل بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 622 کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 3422افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔ اسی طرح شیخوپورہ ریجن میں 616 کرسمس پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 2315 افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گوجرانوالہ ریجن کے 812کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 5316 افسران و اہلکارتعینات ہونگے جبکہ راولپنڈی ریجن کے 147 کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 1598 افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔ انہوں نے مزید بتا یاکہ سرگودھا ریجن کے 167 کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 1172 افسران و اہلکارتعینات ہونگے اور فیصل آباد ریجن کے 438کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 3087 افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے ملتان ریجن میں کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی بارے بتایا کہ ملتان ریجن کے188 کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 2515  افسران و اہلکارتعینات ہونگے اسی طرح ساہیوال ریجن کے 222 کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے  1896  افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔ڈی جی خان ریجن کے 51کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 790 افسران و اہلکارتعینات ہونگے جبکہ بہاولپور ریجن کے 148کرسمس پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے 2100افسران و اہلکارتعینات ہونگے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کرسمس پروگرامز کی سیکیورٹی پر مامور افسران واہلکا ر وں کوہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کرسمس کے موقع پرمنعقدہ ہر تقریب میں شریک مسیحی شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل سیکیورٹی ڈیوٹی کی انسپکشن یقینی بنائیں جبکہ گرجا گھروں کے علاوہ تفریحی مقامات پرآنیوالے شہریوں کے تحفظ کو بھی مد نظر رکھا جائے

(ہینڈ آؤٹ 316 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, December 22, 2021