راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے امریکی نژاد وجیہہ سواتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،مغویہ کاسابقہ شوہر رضوان حبیب گرفتار

راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے امریکی نژاد وجیہہ سواتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،مغویہ کاسابقہ شوہر رضوان حبیب گرفتار
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی مغویہ وجیہہ سواتی کو جلد از جلد بازیاب کروانے کی ہدایت
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی پی او راولپنڈی نے تھانہ پیر ودہائی کے ایس ایچ او کو معطل کرکے کلوز لائن کردیا۔
ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ اغواء ہونے والی امریکی نژاد وجیہہ سواتی کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔ انہو ں نے سی پی او راولپنڈی کو کیس کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مغویہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے امریکی نژاد وجیہہ سواتی کے مقدمہ میں اہم پیش رفت بارے ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ میں نامزد وجیہہ سواتی کے سابقہ شوہر رضوان حبیب کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ کا مقدمہ مغویہ کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا اور راولپنڈی پولیس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ سی پی راولپنڈی ساجد کیانی نے مذکورہ واقعہ پر پیر ودہائی کے ایس ایچ او کو معطل کردیا

(ہینڈ آؤٹ 315 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 22, 2021