حکومت پنجاب نے کامران عادل کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

حکومت پنجاب نے کامران عادل کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

ڈی آئی جی کامران عادل کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔  ڈی آئی جی کامران عادل کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی کامران عادل کا تعلق تیسویں کامن سے ہے انہوں نے 2003میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔ کیرئیر کے آغاز میں کامران عادل نے اسلام آباد میں اے ایس پی صدر،اے ایس پی سٹی، سٹاف آفیسر ٹو آئی جی اسلام آباد، اور اے ایس پی شہزاد ٹاؤن کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد کامران عادل نے ایس پی سٹی اسلام آباد، ایس پی سی آئی ڈی اسلام باد اور ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی کے عہدوں کی ذمہ داریاں ادا کیں۔
کامران عادل نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی قصور، ایس پی سیکیورٹی -Iسیکورٹی ڈویژن لاہور کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ کامران عادل اے آئی جی کیرئیر پلاننگ، پی ایچ کیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ پولیس فورس پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی اور ایس پی آر آئی بی ملتان کے عہدں پر بھی تعینات رہے۔کامران عادل نے اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او پنجاب کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ایس ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد کامران عادل کو ایس پی ٹریننگ پی ایچ پی، پی ٹی سی چوہنگ، اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او کے عہدے پر تعینات کیا گیا جس کے بعد انکا تبادلہ اسلام آباد پولیس میں ہوگیا۔ کامران عادل پر ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ کامران عادل انتہائی اہم عہدوں پر پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔کامران عادل نے پروفیشنل کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے

(ہینڈ آؤٹ 313 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 21, 2021