خانیوال گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبیروالا کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم چوکیدار ایوب عالم گرفتار۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے خانیوال میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبیروالا کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو کیس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر خانیوال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم چوکیدار ایوب عالم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور طالبہ کا میڈیکل کروا کر مزید تفتیش کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کے واضح احکامات ہیں کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز بروقت اقدامات کے علاوہ ان مقدمات کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروائیں۔ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 312 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
