بہاولنگر میں جھگڑے کے دوران نوجوان کا بازو کاٹنے کے واقعہ پر پنجاب پولیس کا فوری ایکشن

بہاولنگر میں جھگڑے کے دوران نوجوان کا بازو کاٹنے کے واقعہ پر پنجاب پولیس کا فوری ایکشن
بہاولنگر پولیس نے ایف آئی آرمیں نامزد تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ کی تفتیش جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ شہریوں پر ظلم وزیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے بہاولنگر میں جھگڑے کے دوران نوجوان کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کانوٹس لے کر ڈی پی او بہاولنگر کو فوری ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر بہاولنگر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان عظیم، علی اور محمد نعیم نے گذشتہ روز پانی کے تنازع پر کسی کے وار کرکے شہری محمد احمد کا ہاتھ کاٹ دیا تھا اورجائے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھے۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر پولیس کی سپیشل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او بہاولنگر کو ہدایت کی کہ واقعہ  کی تفتیش جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 310 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 21, 2021