آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔
لودھراں پولیس کی بڑی کاروائی،بین الاصوبائی منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیت کی 60کلو چرس برآمد
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے اسی سلسلہ میں لودھراں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں سپلائی کی جانے والی چرس کی بھاری مقدار برآمد کر لی اور بین الاصوبائی منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او عبدالروف بابر نے ہمراہ ڈی ایس پی صدر زاہد مجید اور ایس ایچ او سٹی لودھراں مزمل خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سٹی مزمل خان نے مخبر کی اطلاع پر کونڈی مائنر پر ناکہ بندی کے دوران منشیات لے جانے والا ملزم غضنفر عباس گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیتی کی 60 کلو چرس جس کو گاڑی میں چھپایا ہوا تھا برآمد کر لیا۔ملزم غضنفر عباس ضلع ملتان کا رہائشی اور منشیات سپلائی کا دھندہ کرتاہے اور منشیات کو بھاولپور ریجن اور رحیم یار خان ریجن لیکر جا رہا تھا۔
ڈی پی او عبدالروف بابر نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے انفارمیشن بیسڈ انٹیلی جنس آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ڈی پی اولودھراں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت، اپنی عوام کو اس لعنت سے بچانے کیلئے پولیس فورس چاک و چوبند ہے اور ضلعی پولیس معاشرے کو نشے کی دلدل میں دھکیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او سٹی مزمل خان اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا بھی اعلان کیا۔
(ہینڈ آؤٹ 308 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
