ٹرانسپورٹر زاور شہری ہوجائیں ہوشیار۔۔۔اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ پر آئی جی پنجاب کے سخت احکامات
آئی جی پنجاب کا اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں، بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرنے کا حکم
گنے کی کرشنگ کے علاقوں میں اوور لوڈنگ کرنے والے ٹریکٹر/ ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
گنے یا بھوسے سے اوور لوڈنگ کرنے والی ٹریکٹر / ٹرالیاں یا دیگر گاڑیوں کو ہائی ویز پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔راؤ سردار علی خان
پنجاب ہائی وے پٹر ولنگ اور ٹریفک پولیس مل کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی میں متحرک کردار ادا کریں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شاہرات پر اوور لوڈنگ اور اوور سپینڈنگ کرکے شہریوں کی جانیں خطرات میں ڈالنے والے ڈرائیورز اورگاڑیوں،بسوں، ٹریکٹر /ٹرالیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ دھند اور سموگ کے موسم میں اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی مہم شروع کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ گنے کی کرشنگ کے علاقوں میں اوور لوڈنگ کرنے والے ٹریکٹر/ ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور گنے یا بھوسے سے اوور لوڈنگ کرنے والی ٹریکٹر / ٹرالیاں یا دیگر گاڑیوں کو ہائی ویز پر آنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ خصوصا بسوں اور ویگنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسی طرح اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں، بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس ملک کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی میں متحرک کردار ادا کریں اور مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ٹریفک پولیس افسران کو جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہاکہ شاہرات پر آہستہ چلنے والی گاڑیوں، ٹریکٹر، ٹرالیوں، گدھا گاڑیوں وغیرہ پر ریفلیکٹر سٹیکرز لازمی لگائے جائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شوگر ملوں کے باہر قطار میں ٹریکٹر ٹرالیوں کو پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے بلکہ فیکٹریوں کے اندر ٹرالیوں کو پارک کروایا جائے تاکہ ان فیکٹریوں کے باہر اور گردونواح میں ٹریفک کی روانی ہرگز متاثر نہ ہو۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ دھند کے موسم میں شہریوں کی سہولت کیلئے محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی مہم میں تیز ی لائی جائے اور شہری اور ٹرانسپورٹر حضرات کو باور کرایا جائے کہ وہ اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے باز رہیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ تمام اضلاع اوور لوڈنگ اور اوور سپینڈنگ کے خلاف ہونے والی پولیس کاروائیوں کی تفصیل باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائیں
(ہینڈ آؤٹ 306 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************