آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے حادثے میں کانسٹیبل طارق کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
دوران ڈیوٹی جان کی بازی لگانے والے افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
کانسٹیبل طارق کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ننکانہ صاحب کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے حادثے میں کانسٹیبل طارق کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے جاں بحق ایلیٹ اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی جان کی بازی لگانے والے افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پوری فورس کانسٹیبل طارق کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور کانسٹیبل طارق کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ 305 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************