آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی کرسمس کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی کرسمس کی آمد کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات
گرجا گھروں، اقلیتی عبادت گاہوں, پبلک مقامات سمیت دیگر اہم جگہوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ راؤ سردار علی خان
بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں اور کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ کرسمس کی آمد کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں مسیحی عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ حساس گرجا گھروں کے سیکیورٹی انتظامات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں، میٹل ڈٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے لازمی استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں کرسمس کا سکیورٹی پلان اپنی نگرانی میں تشکیل دیں اور سیکیورٹی انتظامات کے دوران تفریحی مقامات کے تحفظ کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران رات کے وقت پٹرولنگ بڑھائیں، بڑے شہروں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر اے کیٹیگری کے چرچز کی سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن لازمی کریں۔

آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں اور کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام مزید موثر بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ سپیشل برانچ، ایس پی یو، ٹریفک ٹیمیں اور ضلعی پولیس مل کر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 304 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 19, 2021