آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے آپریشنز جاری۔
رواں سال مختلف آپریشنز کے دوران صوبہ بھر سے اربوں روپے مالیت کی 53516 ایکڑ،79721 کنال سرکاری و نجی اراضی واگزار کروائی گئی.
سرکاری و نجی املاک پر قبضہ کرنے والے ملزمان پر 989 مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہریوں بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کی املاک اور سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی املاک پر قبضے کرنے والے مافیاز اور انکے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں قبضہ مافیا ملزمان کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز میں سرکاری اداروں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف ہونے والی کاروائیوں اور واگذار کروائی گئی زمینوں، رقبوں اور املاک بارے تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے اسی حوالے سے بتایا کہ پنجاب پولیس کی دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ رواں برس قبضہ مافیاز کے خلاف ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات بارے انہوں نے بتایا کہ رواں برس مختلف آپریشنز کے دوران صوبہ بھر سے اربوں روپے مالیت کی 53516 ایکڑ،79721 کنال سرکاری و نجی اراضی واگزار کروائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سرکاری و نجی املاک پر قبضہ کرنے والے ملزمان پر 989 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام ریجنز کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 435 ایکڑ اور 498کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 120 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح شیخوپورہ ریجن میں 6822 ایکڑ اور 28285 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 143 مقدمات درج کیے گئے۔ گوجرانولہ ریجن میں 503 ایکڑ، 18 کنال اور 31 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 151 مقدمات درج کیے گئے۔ راولپنڈی ریجن میں 119 کنال اور 19 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 20 مقدمات درج کیے گئے۔ سرگودھا ریجن میں 3285 ایکڑ، 17 کنال اور 13 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 104 مقدمات درج کیے گئے۔ فیصل آباد ریجن میں 25392 ایکڑ،36002 کنال اور 7 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 122 مقدمات درج کیے گئے۔ ملتان ریجن میں 1373 ایکڑ اور 9368 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 69 مقدمات درج کیے گئے۔ ساہیوال ریجن میں 768 ایکڑ اور7.8 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 59 مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی جی خان ریجن میں 11414 ایکڑ اور 5505 کنال اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 20 مقدمات درج کیے گئے۔ بہاولپور ریجن میں 3624 ایکڑ،11 کنال اور 23 مرلے اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ 199 مقدمات
درج کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں زرعی، کمرشل اور انڈسٹریل اراضی پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کیلئے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضے کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی یا معاونت کرنے والے عناصر بھی کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 302 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************