آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور میں خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب کا ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم
متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کرول گاؤں خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Press Release Date:
Friday, December 17, 2021