آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سن کر ازالے کیلئے احکامات جاری کئے

ایف آئی آر کے اندراج میں بلا وجہ تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان
املاک و اراضیوں پر قبضوں کے کیسز کو افسران ذاتی نگرانی میں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔ آئی جی پنجاب
میرے دفتر کے دروازے تمام شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔ آئی جی پنجاب
کھلی کچہری میں آنے والے بزرگ شہری، معذور اور خواتین کوترجیحی بنیادوں پرسنا جائے۔ راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سن کر ازالے کیلئے احکامات جاری کئے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،  شہریوں کی درخواستوں پر مقدمات فوری درج کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں بلا وجہ تاخیر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ شہریوں کی املاک اور اراضیوں پر قبضے کرنے والے مافیاز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے اور قبضوں میں ملوث مافیاز اور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سرکاری و نجی املاک پر قبضے کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں فیلڈ اور سپروائزری افسران اپنے دفاتر یا عوامی مقامات پر کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد کریں اور کھلی کچہری میں آنے والے بزرگ شہری، معذور اور خواتین کوترجیحی بنیادوں پرسنا جائے۔راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے لہذا تمام افسران واہلکار وقت کی پابندی، پیشہ ورانہ امور میں جاری کردہ ایس او پیز کی پاسداری اور ڈسپلن کا لازمی خیال رکھیں۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنتے اور ازالے کیلئے افسران کو احکامات دیتے ہوئے جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ آپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے تمام شہریوں کیلئے کھلے ہیں، فیلڈ افسران بھی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ عوامی مسائل کا ازالہ کرکے ہی پولیس شہریوں کا اعتماد حاصل کرسکتی ہے۔سپر وائزری افسران ماتحت سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دوروں کواپنا شعار بنائیں اوردفاتر میں آنے والے شہریوں سے بھی فیڈ بیک لیں۔

(ہینڈ آؤٹ 298 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, December 17, 2021