آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرپنجاب پولیس ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔
رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2961مقدمات درج،3182افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2674مقدمات درج جبکہ 4728افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس۔
والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،شہری ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری 15پر اطلاع کریں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس خونی کھیل اور جرم میں ملوث ملزمان اپنے علاوہ دوسروں کی جانوں خطرات میں ڈالنے کا باعث بنتے ہیں لہذا انکے خلاف خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے دیں۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہری ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں ملزمان کی 15پر اطلاع کریں تاکہ انکے خلاف ایکشن میں مزید تیزی آئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کہ ہوائی فائرنگ کرنیو الے عناصر کو اپنی خوشیوں کا حصہ نہ بنائیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پرپنجاب پولیس صوبہ بھر میں ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن ہے اور رواں سال صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 2961مقدمات درج،3182افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2674مقدمات درج جبکہ 4728افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے 1364مقدمات درج،1401افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے 597مقدمات درج 946افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسی طرح شیخوپورہ ریجن میں ون ویلنگ کے22مقدمات درج،32افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے344مقدمات درج 564افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی ریجن میں ون ویلنگ کے 60مقدمات درج،84افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے291مقدمات درج 665 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ سرگودھا ریجن میں ون ویلنگ کے 18مقدمات درج،20افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے222مقدمات درج398افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملتان ریجن میں ون ویلنگ کے 210مقدمات درج،211افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے117 مقدمات درج184افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ساہیوال ریجن میں ون ویلنگ کے 14مقدمات درج،14افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے51مقدمات درج108افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ڈی جی خان ریجن میں ون ویلنگ کے 55مقدمات درج،88 افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے177مقدمات درج319افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔بہاولپورریجن میں ون ویلنگ کے 51مقدمات درج،61افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے61مقدمات درج99افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن کی تفصیلی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے
(ہینڈ آؤٹ 297 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************