آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول سموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف کی زیر صدارت پولیس لائنز جیا بگا میں اجلاس۔
پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہ جنوری تا نومبر سال 2020 اور 2021 کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔
شہری ہائے ویز پر دوران سفر کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 1124 یا 15 پر مدد کیلئے رابطہ کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی مدد اور تحفظ کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سموگ اور دھند میں شہریوں کی معاونت کیلئے پی ایچ پی کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں اور سفر کرنے والے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور تحفظ فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب کی یہ ہدایات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے پولیس لائنز جیا بگا میں ماہانہ اجلاس کی صدارت کے دوران پی ایچ پی کے ریجنل ایس پیز کو جاری کیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رات کے وقت ہائی ویز پر پٹرولنگ کرنے والی پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ مشکل یا پریشانی کے شکار شہریوں کو بلا تاخیر مدد اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے اورشہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ اور قوانین کی پاسداری بارے بھرپور آگاہی دی جائے۔ شاہد حنیف نے کہاکہ شہری کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں پی ایچ پی کی ہیلپ لائن 1124 یا 15 پر مدد کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھند اور سموگ کے موسم میں گاڑیوں کی رفتار آہستہ اور فوگ ریفلیکٹرز کا استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی کہ دھند کے دوران محفوظ ڈرائیونگ، فوگ لائٹس کے استعمال اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس لائنز میں ہونے والے ماہانہ اجلاس میں ماہ جنوری تا نومبر سال 2020 اور 2021 کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں پی ایچ پی کے زیر استعمال گاڑیوں اور چوکیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی گئی۔
(ہینڈ آؤٹ 294 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
