آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں سموگ اور ماحولیاتی آ لودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔
صوبہ بھر میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان، 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئیں، ترجمان پنجاب پولیس
ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول سموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی لائی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پبلک سروس وہیکلز کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنایا جائے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول سموگ اور دھند میں شہریوں کی مدد کے لیے متحرک فعال کردار ادا کریں اورشاہرات پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دھند کے موسم میں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی اضافی ٹیمیں شاہرات پر تعینات کی جائیں جو ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت شہریوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ٹریفک پولیس پنجاب کی شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں رواں سال اب تک دھواں چھوڑنے والی 40 ہزار 6 سو 18 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 4 ہزار 5 سو 8 وہیکلز بند کی گئیں ہیں۔ صوبے کے ہر ریجن کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2333 گاڑیوں کے چالان اور 437 گاڑیوں کو بند کیا گیاہے۔ سرگودھا ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1971 گاڑیوں کے چالان اور 159 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔فیصل آباد ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل10895گاڑیوں کے چالان اور 761 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ شیخوپورہ ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل3090 گاڑیوں کے چالان اور 574 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔گوجرانوالہ ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل12302گاڑیوں کے چالان اور 1778 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ملتان ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل3199 گاڑیوں کیچالان اور 216 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ ساہیوال ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2343 گاڑیوں کے چالان اور 340 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ڈی جی خان ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل2428گاڑیوں کے چالان اور 145 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔بہاولپور ریجن میں دھواں چھوڑنے والی کل1448 گاڑیوں کے چالان اور 96 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔لاہور میں دھواں چھوڑنے والی کل609 گاڑیوں کے چالان اور 200 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ آئی جی پنجا ب کے احکامات پر مختلف اضلا ع میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی کے ساتھ ساتھ سموگ کا سبب بننے والی سرگرمیوں میں کمی لائی جاسکے۔
(ہینڈ آؤٹ 293 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************