آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز
پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران184 مقدمات درج،126 افراد گرفتار،رواں سال مجموعی طور پر2804 مقدمات درج اور2920 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15 پر اطلاع دیں، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف پنجاب پولیس کی تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں اور پولیس ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اورمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شا ہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور انسداد سموگ کے حوالے سے ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کیلئے اس کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام،احتیاطی تدابیراختیار کرنااور عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور انسداد سموگ کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک رواں سال مجموعی طور پر انسداد سموگ کے حوالے سے2804 مقدمات درج اور 2920 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 184 مقدمات درج کرتے ہوئے126 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر50مقدمات درج کرتے ہوئے49افراد کو گرفتار کیاہے۔ ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 28 مقدمات درج کرتے ہوئے19 افراد کو گرفتار کیاہے۔گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 44مقدمات درج کرتے ہوئے 21 افراد گرفتارہے۔ سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر3 مقدمات درج کرتے ہوئے3افراد کو گرفتارکیا گیاہے۔شیخوپورہ ریجن میں 6 مقدمات درج کرتے ہوئے 8افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ساہیوال ریجن میں 24 مقدمات درج کرتے ہوئے4افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ڈی جی خان ریجن میں 10مقدمات درج کرتے ہوئے 13افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ بہاولپور ریجن میں 7مقدمات درج کرتے ہوئے 1فرد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر12 مقدمات درج کرتے ہوئے 8افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں،انہوں نے کہاکہ شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں۔
(ہینڈ آؤٹ 291 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, December 15, 2021