آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

چوکی انچارج سب انسپکٹر نوید افضل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد تنویرپر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے اور انہیں انصاف کی مکمل یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی۔

نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے، ذمہ داران کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ غیر قانونی حراست یا دوران حراست تشدد اور ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث افسران واہلکار سخت محکمانہ کاروائی اور سزا کے مستحق ہیں۔ آئی جی پنجاب نے جہلم کے تھانہ سٹی کینٹ میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور جاں بحق ہونے کا واقعہ کانوٹس لے لیا ہے اور آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔راؤ سردار علی خان نے چوکی انچارج سب انسپکٹر نوید افضل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد تنویر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کے بعد دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے اور انہیں انصاف کی مکمل یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اورذمہ داران کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس سے ایسے منفی عناصر کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں اورانہیں کسی صورت محکمہ کا حصہ نہیں رہنے دیاجائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 290 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 15, 2021