آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن تیز۔

رواں ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں 1415 مقدمات درج، 1447 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس

ملزمان کے قبضے سے 481.496 کلو گرام چرس،13 کلو گرام ہیروئن، 2000 گرام آئس اور 17691 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

رواں برس مجموعی طور پر منشیات فروشوں کے خلاف46505 مقدمات درج اور 47494 ملزمان کو گرفتار گیا گیا۔

محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پرصوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کے مکروہ دھندے اور استعمال میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ، خریدو فروخت، سپلائی چین اور استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوزاورڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں تا کہ اس برائی کوجڑ سے اکھاڑنے کا عمل تیز سے تیز تر ہوسکے۔ راؤ سردار علی خا ن نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور فروحت کی روک تھام اور مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور انسداد منشیات کیلئے کام کرنے والے اے این ایف جیسے دیگر اداروں کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ اور باہمی تعاون کویقینی بنایا جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف آپریشن میں 1415 مقدمات درج کئے گئے اور 1447 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان گرفتارکیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 481.496 کلو گرام چرس،13 کلو گرام ہیروئن، 2000 گرام آئس اور 17691 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ رواں ہفتے میں صوبے کے تمام ریجن کی تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف201 مقدمات درج کرتے ہوئے 219 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے 62کلو گرام چرس،1کلو ہیروئن، 2000گرام آئس اور 1231لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ شیخوپورہ میں منشیات فروشوں کے خلاف 92 مقدمات درج کرتے ہوئے 92 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے49کلو گرام چرس،1کلو ہیروئن، اور738لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف206مقدمات درج کرتے ہوئے211افراد کو گرفتار کیا گیا،گوجرانوالہ میں گرفتار افراد کے قبضے سے110کلو گرام چرس،6کلو ہیروئن اور 773لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف137مقدمات درج کرتے ہوئے 140افراد کو گرفتار کیا گیا،راولپنڈی ریجن میں گرفتار افراد کے قبضے سے50کلو گرام چرس اور 3 کلو ہیروئن اور 373 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 62 مقدمات درج کرتے ہوئے 62 افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد کے قبضے سے13.496کلو گرام چرس اور783 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف101 مقدمات درج کرتے ہوئے102افراد کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد ریجن میں گرفتار افراد کے قبضے سے39کلو گرام چرس اور 1714 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف221مقدمات درج کرتے ہوئے222افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے49کلو گرام چرس اور 3492 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 93مقدمات درج کرتے ہوئے 94افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے35کلو گرام چرس،2کلو ہیروئن اور1222لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 65 مقدمات درج کرتے ہوئے 68افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے19کلو گرام چرس اور 2037 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف237 مقدمات درج کرتے ہوئے237 افراد کو گرفتار کیا گیا،بہاولپور ریجن میں گرفتار افراد کے قبضے سے51کلو گرام چرس اور5303  لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ رواں سال مجموعی طور پر منشیات فروشوں کے خلاف46505 مقدمات درج کرتے ہوئے 47494 ملزمان کو گرفتار گیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سکول و ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو آئس سمیت دیگر فیشن ایبل ڈرگز کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے معاشرتی ناسوروں کا قلع قمع کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ 288 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 14, 2021