آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی کے علاقہ پیر ودھائی میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس
فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل خرم شہزاد کے شہید ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے خرم شہزاد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی کے علاقہ پیر ودھائی میں پولیس وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل خرم شہزاد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے خرم شہزاد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن کیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 287 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************