آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شاہدرہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم
پنجاب پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے جس میں قانون شکن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کا راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب
فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنر ل پولیس پنجا ب راؤ سردار علی خان نے شاہدرہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے جس میں قانون شکن عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس بھی لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں تمام طلبا ء محفوظ رہے اور زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امدا د کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 285 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, December 13, 2021