آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں، فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف ان ایکشن۔
رواں برس صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17053 مقدمات درج جبکہ 17882 قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد کے قبضے سے 1384385 پتنگیں جبکہ 64314 چرخیاں اور ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے حوالے سے بھرپور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ اس خطرناک کھیل کی وجہ سے کسی شہری کے زخمی یا جاں بحق ہونے کا واقعہ نہ پیش آئے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگر کسی علاقہ میں پتنگ اور ڈور کی وجہ سے کسی شہری کے زخمی ہونیکا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ فیلڈ افسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری افسر سے بھی جواب طلبی کی جائے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے سال رواں میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے سلسلہ میں جاری کاروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجموعی طور پر17053مقدمات درج کئے گئے جبکہ17882کو گرفتار کیا گیا گرفتار افراد کے قبضے سے 1384385پتنگیں جبکہ 64314ڈوریں برآمد کی گئیں۔ صوبے کے ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں بارے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 10387مقدمات درج، اور 10500 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 118025پتنگیں اور 18382ڈوریں برآمد کی گئیں۔ شیخوپورہ ریجن میں 320 مقدمات درج،391 ملزمان گرفتار جبکہ23754 پتنگیں اور 1085ڈوریں برآمد کی گئیں۔ گوجرانوالا ریجن میں 1768 مقدمات درج، 1923 ملزمان گرفتار جبکہ 169765پتنگیں اور6061 ڈوریں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی ریجن میں 1058مقدمات درج، 1404 ملزمان گرفتار جبکہ 188104پتنگیں اور 5681ڈوریں برآمد کی گئیں۔ سرگودھا ریجن میں 138مقدمات درج، 147 ملزمان گرفتار جبکہ 44960پتنگیں اور 2984ڈوریں برآمد کی گئیں۔ فیصل آباد ریجن میں 2460مقدمات درج، 2492 ملزمان گرفتار جبکہ 643859 پتنگیں اور 21464ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ملتان ریجن میں 668مقدمات درج،674 ملزمان گرفتار جبکہ 78369پتنگیں اور 2449ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ساہیوال ریجن میں 199مقدمات درج، 234 ملزمان گرفتار جبکہ 109201پتنگیں اور 5259ڈوریں برآمد کی گئیں۔ ڈی جی خان ریجن میں 13مقدمات درج، 15 ملزمان گرفتار جبکہ 3479پتنگیں اور 539ڈوریں برآمد کی گئیں۔ بہاولپور ریجن میں 42مقدمات درج،42 ملزمان گرفتار جبکہ 4869پتنگیں اور 410ڈوریں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے دور رکھیں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کریں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں کا پولیس کے ساتھ یہ تعاون کسی شہری کی قیمتی جان کے تحفظ کا باعث بن سکتا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 284 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************