محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے وفد کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ
46 رکنی وفد میں کیلاشی، سکھ، ہندو اور مسیحی کمیونٹی کے نوجوان شامل۔
وفد کے ممبران کو ماڈل کلاس رومز، سکول آف انویسٹی گیشن، اکیڈمک بلاک سمیت ٹریننگ کالج کے دیگر سیکشنز کا دورہ کروایا گیا۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا فوکس افسران و اہلکاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماڈرن پولیسنگ کے جدید کورسز کروانا ہے۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس اور شہریوں کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے اقلیتی نوجوانوں کے وفد کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان نے وفد کے شرکاء کو ٹریننگ کالج میں دستیاب سہولیات اور تربیتی پروگرامز بارے بریفنگ دی۔
خیبر پختونخواہ حکومت کے مائینورٹی یوتھ ایکسپوژر پروگرام میں شامل مختلف شہروں سے آئے 46 رکنی وفد میں کیلاشی، سکھ، ہندو اور مسیحی کمیونٹی کے نوجوان شامل تھے جنہیں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں ماڈل کلاس رومز، سکول آف انویسٹی گیشن، اکیڈمک بلاک سمیت ٹریننگ کالج کے دیگر سیکشنز کا دورہ کروایا گیا۔ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان نے وفد کے شرکاء کو بتایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا فوکس افسران و اہلکاروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماڈرن پولیسنگ کے جدید کورسز کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں زیر تربیت افسران و اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت دی جاتی ہے۔ سکول آف انویسٹی گیشن (اسٹیٹ آف دی آرٹ) میں تفتیشی افسران کی تربیت کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق سنیریو بیسڈ تربیتی رومز بنائے گئے ہیں تاکہ وہ ہر طرح کے کیسز حل کرنے کی عملی پریکٹس کر سکیں۔
وفد کے شرکاء نے فائرنگ رینج، ایم ٹی گیراج، اصطبل سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور تربیتی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔ محمد یوسف وفد کے گروپ لیڈر اور دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹریننگ کالج میں جدید تربیتی نظام اور سہولیات دیکھ کر پنجاب پولیس بارے جاننے کا موقع ملا ہے اور اس دورے کے بعد پنجاب پولیس کے بارے میں ہماری سوچ اور تشخص بدل گیا ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی یاد گار شیلڈ پیش کی گئی۔
(ہینڈ آؤٹ 282 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************