آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور کے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کرنے کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور کے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کرنے کا حکم

نئے اوقات کار اب صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اتوار کے روز  دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رکھے جائیں گے۔

شہری اب اتوار کو بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، نئے اوقات کارکا اطلاق کل اتوار سے ہوگا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی

اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور کے ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوکر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کو ڈرائیونگ لائسنس اجراء سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کرنے کے احکامات دے دیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید منتظر مہدی نے بتایا کہ نئے اوقات کار اب صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور اتوار کے روز  دوپہر 1 بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کھلے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری اب اتوار کو بھی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، نئے اوقات کارکا اطلاق کل اتوار سے ہوگا۔ اتوار کے روز لاہور کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 04 لائسنسنگ بوتھ،اقبال ٹاؤن خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، کینٹ بوتھ اورلبرٹی سنٹرز کھلے رہیں گے۔سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔ ٹریفک لائسنس کے اجراء کی یہ خصوی مہم  31 دسمبر تک جاری رہے گی، شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ لاہور کے شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو
بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 281 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, December 11, 2021