قصور کی گمشدہ 6سالہ ذہنی معذور بچی زینب کو قصور پولیس نے زینب الرٹ سے ڈھونڈکر والدین کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

قصور کی گمشدہ 6سالہ ذہنی معذور بچی زینب کو قصور پولیس نے زینب الرٹ سے ڈھونڈکر والدین کے حوالے کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد اشرف کے ذمہ دارانہ عمل پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کی اپنوں کو ملانے کی روایت برقرار قصور کی گمشدہ 6سالہ ذہنی معذور بچی زینب کو قصور پولیس نے زینب الرٹ سے ڈھونڈکر والدین کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، زینب کے والد اشرف نے پولیس اسٹیشن الہ آباد قصور کو درخواست دی کہ اس کی 6 سالہ گونگی،بہری بیٹی  جسکا ذہنی توازن درست نہیں وہ گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیلنے گئی لیکن کافی وقت گزرنے کے باوجود گھر نہیں آئی جس پرڈی پی او قصور نے اطلاع ملتے ہی نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایااور فوری زینب کی تلاشِ شروع کرنے کا حکم دیاتھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق،قصور پولیس نے زینب الرٹ استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں معصوم زینب کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔اے ایس آئی محمد اشرف نے چھٹی پر ہونے کے باوجود زینب الرٹ پر اپڈیٹ ملنے پر بچی کو تلاش کیا اور پولیس اسٹیشن لے آیا۔گمشدہ زینب کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا، والدین کی پولیس کو دعائیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اے ایس آئی محمد اشرف کی ذمہ دارانہ عمل پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کر دیا۔والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، گمشدگی کی صورت میں پولیس کو اطلاع کرنے میں تاخیر نہ کریں۔

(ہینڈ آؤٹ 280 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, December 10, 2021