وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے نوٹس پر فیصل آباد میں خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے پانچوں ملزم گرفتار
فیصل آباد پولیس نے دو ملزمان کو رات میں گرفتارکیا جبکہ بقیہ تین آج گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا سرگودھامیں خاتون کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس۔ آ رپی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
سرگودھا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان عبدالجبار اور محمد توصیف کو گرفتار کر لیا ہے۔
خواتین پر تشدد، ہراساں کرنے اور زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی مارکیٹ میں خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پولیس نے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں نے تمام ملزمان کی گرفتار ی کی ہدایت کی تھی جس پر فیصل آباد پولیس نے دو ملزمان کو رات میں گرفتار کیا جبکہ سی پی او فیصل آباد کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزید 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین اور بچوں پرتشدد، ہراسگی اور زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس واقعہ کے ملزمان کو بھی عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
مزید برآں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں کپڑے بیچنے والی خاتون کو آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔سرگودھا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دوملزمان عبدالجبار اور محمد توصیف کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاتون کے ساتھ رابطہ رکھیں اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں
(ہینڈ آؤٹ 276 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

