آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کیے

غیر قانونی حراست میں رکھنے یا تشدد کرنے کی شکایت آنے پر سپروائزری افسران ذمہ دار ہوں گے۔آئی جی پنجاب
 کرپشن یا رشوت ستانی کا واقعہ سامنے آیا تو سخت ایکشن لیتے ہوئے قصور وار وں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب
شہریوں کے مسائل سننے میں دلچسپی نہ لینے والوں کو فیلڈ پوسٹنگ پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کیے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کے باآسانی حل کیلئے سپر وائزری افسران اپنے اضلا ع میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ افسران و اہلکار بزرگ شہریوں اور عورتوں سے احترام سے پیش آئیں اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔راؤ سردار علی خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سننے میں دلچسپی نہ لینے والوں کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا یا جائے گا، سپروائزر ی افسران اپنے اضلاع کے تھانوں اور دیگرپولیس دفاتر کی انسپکشنز میں تیزی لائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر کسی جگہ کرپشن یا رشوت ستانی کا واقعہ سامنے آیا تو سخت ایکشن لیتے ہوئے قصور وار وں کو محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام واضح ہے جس افسر یا اہلکار نے محکمہ کے وقار کو مجروح کیا اسے محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں اگر کسی جگہ سے ایف آئی آر میں تاخیر کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے لیا۔ آئی جی پنجاب نے مختلف شہروں سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر فوری احکامات جاری کیے۔
راؤ سردار علی خان نے شہریوں کی درخواستوں پر مختلف آر پی اوز اور ڈ ی پی اوز کو ذاتی طور پر شنوائی کی ہدایات جاری کیں۔ا ٓئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا پولیس کا بنیادی فرض ہے جس میں کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی حراست میں رکھنے یادوران حراست تشدد کی شکایت آنے پر سپروائزری افسران ذمہ دار ہوں گے۔ ملزمان کی بنیادی انسانی حقوق کو کسی صورت مجروح نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ پنجاب پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے لہذا پولیس تمام افسران و اہلکار وقت کی پابندی اور ڈسپلن کا لازمی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ تھانوں کے امورکو موثر سپرویژن سے بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں۔آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ اگر اگر کوئی افسر یا اہلکار جرائم پیشہ افراد کی معاونت میں ملوث پایا گیا تو اسکے محکمانہ و قانونی کاروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ تھانوں اور پولیس دفاتر کی انسپکشن کیلئے میں بہت جلد صوبے کے تمام اضلاع کے دورے کروں گا۔ سپروائزری افسران پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کو موثر سپرویژن سے بہتر بنائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 274 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, December 7, 2021