آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کا آبائی گاؤں (ضلع چنیوٹ کے علاقہ) میں قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کا آبائی گاؤں (ضلع چنیوٹ کے علاقہ) میں قتل کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب، آئی جی پنجاب کا ڈی پی او چنیوٹ کو موقع پر پہنچنے کا حکم۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے تھانہ لنگرانہ چنیوٹ کے گاؤں چک 237 میں مخالفین کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 268 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 5, 2021