رواں برس1787 پر 112793 شکایات موصول ہوئیں، 94768 پر قانونی کاروائی مکمل جبکہ بقیہ جلد مکمل کر لی جائیں گی۔

رواں برس1787 پر 112793 شکایات موصول ہوئیں، 94768 پر قانونی کاروائی مکمل جبکہ بقیہ جلد مکمل کر لی جائیں گی۔
پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ(PMDU) پر 81644 شکایات موصول ہوئیں 74646 پر قانونی کاروائی مکمل جبکہ بقیہ پراسیس کے مراحل میں ہیں۔
 جب تک شہری اپنی شکایت پر ہونے والی قانونی کاروائی سے مطمئن نہ ہوجائے اسے داخل دفتر نہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عوامی شکایات کے ازالے کا عمل مزید بہتر کرنے کیلئے اجلاس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787اورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل)پی ایم ڈی یو)پر بذریعہ کال، ایس ایم ایس، ای میل، ڈاک سمیت دیگر ذرائع سے موصول ہونے والے شہریوں کی شکایات کو   مقررہ ٹائم لائن کے اندرحل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں شہری اپنی شکایت پر ہونے والی قانونی کاروائی سے مطمئن نہ ہوجائے اسے داخل دفتر نہ کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ1787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر اور پی ایم ڈی یوپورٹل پر پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے میں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اے آئی جی کمپلینٹس اسد سرفرازخان نے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787اورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل کے فوکل پرسنز کو عوامی شکایات کے حل کا عمل مزید بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر، تفتیش کی تبدیلی سمیت دیگر نوعیت کی شکایات کے ازالے میں فی الفور کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انصاف کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787اورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل کی ہفتہ وار کارکردگی آئی جی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
اے آئی جی کمپلینٹس نے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر1787اورپرائم منسٹر ڈلیوری پورٹل پر موصول شکایات کی تفصیلات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اب تک آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر 1787 پر 112793 شکایات موصول ہوئیں جن میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں 94768 شکایات پر کاروائی مکمل کرچکی ہیں جبکہ بقیہ شکایات پراسیس کے مراحل میں ہیں اورانکے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔اسی طرح پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ سے موصول ہونے والی شکایات بارے انہوں نے بتایا کہ رواں برس مجموعی طور پرپی ایم ڈی یو سے 81644 شکایات موصول ہوئیں 74646 پر قانونی کاروائی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ بقیہ پراسیس کے مراحل میں ہیں۔اے آئی جی کمپلینٹس نے فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب نے عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرنے اور پولیس اور شہریوں کے مابین اعتماد کو مزید بہتر بنانے  کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اور اس حوالے سے ایس اوپیز کے خلاف ورزی کے ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے گی

(ہینڈ آؤٹ 262 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Thursday, December 2, 2021