آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائزکا انعقاد۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائزکا انعقاد۔
ہنگامی مشقوں میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ایلیٹ، کوئیک رسپانس فورس اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔
 فرضی مشقوں کا مقصدسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں، حساس تنصیبات سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔آئی جی پنجاب، راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں حساس مقامات، سی پیک پراجیکٹس، قونصلیٹ آفسز سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر کی سیکیورٹی سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے ایس پی یو اہلکار مکمل جانفشانی اور فرض شناسی کے ساتھ بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایس پی یو کے سیکیورٹی انتظامات کا معیار چیک کرنے کیلئے وقتا فوقتا موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا جاتاہے جن کا مقصد غیر یقینی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایس پی یو کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو)،ایلیٹ، کوئیک رسپانس فورس اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے موک ایکسر سائسز کے حوالے سے بتایا کہ فرضی مشقوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے سنٹرل پولیس آفس پر دہشت گردوں کے فرضی حملے کو بروقت کاروائی سے ناکام بنایا۔انہوں نے بتایا کہ ایکسر سائز میں شامل اہلکاروں نے افسران و ملازمین کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد کو منطقی انجام پر پہنچانے کی پریکٹس کی اور فرضی مشقوں کے دوران زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے لیڈنگ فورس کا کردار ادا کرتے ہوئے ؎جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اپنی عملی کارکرد گی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی، ایس پی یو اور ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو سمیت دیگر افسران موجود تھے

(ہینڈ آؤٹ 261 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 1, 2021