آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔
پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 205  مقدمات درج اور255 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
 ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی دیگر اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرکے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں، پنجاب پولیس ایسے مافیا کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام آرپی اوزاورڈی پی اوز اپنے اضلاع میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں اور ان کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی کا باعث بنتی ہے جن کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 205  مقدمات درج اور255 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔  لاہور میں ذخیر ہ اندوزی پر کل11 مقدمات درج اور17 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی جی خان ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر کل 61 مقدمات درج اور 78  افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر30 مقدمات درج اور 51 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملتان ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر26مقدمات درج اور 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ساہیوال ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر14  مقدمات درج اور 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔شیخوپورہ ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر15  مقدمات درج اور  29  افراد کو گرفتار کیا گیا۔سرگودھا ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر15مقدمات درج اور12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گوجرانولہ ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر 16 مقدمات درج اور23 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر15 مقدمات درج اور15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی ریجن میں ذخیر ہ اندوزی پر کل15مقدمات درج اور 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیاجا رہا ہے اورآٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی دیگر اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا

(ہینڈ آؤٹ 252 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
Press Release Date: 
Friday, November 26, 2021