آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور تھانے میں ڈکیتی کے کیس میں زیر حراست خاتون پر تشددکے واقعہ پر پر ایکشن

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا قصور تھانے میں ڈکیتی کے کیس میں زیر حراست خاتون پر تشددکے واقعہ پر پر ایکشن
 واقعہ میں ملوث لیڈی کا نسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست۔
زیرحراست ملزمان پر تشدد اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سرادر علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے قصور میں زیر حراست خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث لیڈی کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ زیرحراست ملزمان پر تشدد اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے واقعات میں ملوث کالی بھیڑوں کو زیرو ٹالرینس کے تحت محکمہ میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔
واقعہ کی ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد آئی جی پنجاب نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے آج صبح سی پی او میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے واقعہ پر شدید اظہار برہمی کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوشیخوپورہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کی انکوائری اپنی نگرانی میں کروائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ متاثرہ خاتون کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

(ہینڈ آؤٹ 247 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

 

 

Press Release Date: 
Tuesday, November 23, 2021