پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری۔

رواں برس صوبہ بھر میں 43151 مقدمات درج، مکروہ دھندے میں ملوث 43945 منشیات فروش، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار

 ملزمان کے قبضے سے 21343کلو گرام چرس، 627کلو گرام ہیروئن، 48403گرام آئس اور 722155لیٹر شراب برآمد کی گئی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈآپریشنز میں تیزی لائی جائے اور اس دھندے میں ملوث بڑے گروہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ڈیلرز کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ا نہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز اورہاسٹلز کے گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو آئس سمیت دیگر فیشن ایبل ڈرگز کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے مجرمان کے گرد گھیرامزید تنگ کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے مزیدکہاکہ اگر کوئی پولیس افسرا یا اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث ہو تو اسکے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے واں برس صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف  43151 مقدمات درج کیے اور 43945 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال ملزمان کے قبضے سے 21343کلو گرام چرس، 627کلو گرام ہیروئن، 48403گرام آئس اور 722155لیٹر شراب برآمد کی گئی۔پنجاب کے تمام ریجن کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 8146 مقدمات درج کرتے ہوئے 8276افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے 3566کلو گرام چرس،84کلو ہیروئن، 25778گرام آئس اور 89691لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف2869مقدمات درج کرتے ہوئے 2909افراد کو گرفتار کیا گیااور ملزمان کے قبضے سے2612کلو گرام چرس،50کلو ہیروئن،590گرام آئس اور 37730لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف6785مقدمات درج کرتے ہوئے6946افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے3880کلو گرام چرس،138کلو ہیروئن،4933گرام آئس اور 44287لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3714مقدمات درج کرتے ہوئے3663افراد کو گرفتار کیا گیااورگرفتار افراد کے قبضے سے1965کلو گرام چرس،92کلو ہیروئن،2608گرام آئس اور17201لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 2316مقدمات درج کرتے ہوئے2366افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے1042کلو گرام چرس،86کلو ہیروئن،1046گرام آئس اور146057 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف4364مقدمات درج کرتے ہوئے4391افراد کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے1621کلو گرام چرس،65کلو ہیروئن،5176گرام آئس اور 68111لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف4898مقدمات درج کرتے ہوئے4939افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سے2207کلو گرام چرس،35کلو ہیروئن،2632گرام آئس اور 97917لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3387مقدمات درج کرتے ہوئے 3497افراد کو گرفتار کیا گیا اورملزمان کے قبضے سے1939کلو گرام چرس،42کلو ہیروئن اور55584لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3047مقدمات درج کرتے ہوئے3117 افراد کو گرفتار کیا گیاجبکہ مجرمان کے قبضے سے1370کلو گرام چرس،23کلو ہیروئن،3426گرام آئس اور 60581لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف3625مقدمات درج کرتے ہوئے3847افراد کو گرفتار کیا گیاا ور گرفتار افراد کے قبضے سے1141کلو گرام چرس،12کلو ہیروئن،2241گرام آئس اور104996لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے منشیات کے قلع قمع کیلئے جاری کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام آر پی او، ڈی پی اوز منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں اور انسداد منشیات کیلئے مصروف عمل دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کوارڈی نیشن کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
 
(ہینڈ آؤٹ 245 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
Press Release Date: 
Tuesday, November 23, 2021