آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں زیر حراست ملزم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے فی الفور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت
کیس کی تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے قصور وار اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ آئی جی پنجاب

 

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے گجرات میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قصورواران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات نے سی آئی اے کا عملہ معطل کر دیا ہے اورقصور واروں کے خلاف خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے ملزم کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تفتیش تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے اور وقوعہ کے ذمہ داران سے کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ دوران حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او گجرات جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 244 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Monday, November 22, 2021