آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کرازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کرازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اقیمتی اثاثہ ہیں، انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں۔ آئی جی پنجاب
 زیادتی کے شکار اور پریشانی میں مبتلا شہریوں کی مدد اور انصاف کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پریشانی میں مبتلا شہریوں اور ظلم و زیادتی کی شکار عوام کی مدد اورا نصاف کی فی الفور پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کوہدایت کی کہ وہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسرنہ اٹھا رکھیں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ذاتی نگرانی میں ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں۔ راؤ سردار علی خان نے تاکید کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اقیمتی اثاثہ ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہیں ہر صورت بہترین سروس ڈلیوری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اگر کسی اوور سیز پاکستانی کو املاک یا اراضی پر قبضہ کے کیس کا سامناہے تو سپروائزری افسران انکے فی الفور ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی  سے پیش آیا جائے اورجہاں کہیں شہریوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا گیا تو قصور واران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مختلف اضلاع کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو شہریوں کی شکایات بھجوائیں اور انہیں فی الفور حل کرکے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دورے کے موقع پر جاری کیں۔ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے شہریوں کی شکایات خود سنی، ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے اے آئی جی کمپلینٹس کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری میں آنے والے ہر شہری کو شکایت کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جائے اور جو سپروائزری افسران شہریوں کی شکایات کے ازالے میں دلچسپی نہیں لے رہے ان سے جواب طلبی کی جائے۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرکے ہی پولیس شہریوں کا اعتماد و تعاون حاصل کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 243)
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

 

****************************

Press Release Date: 
Monday, November 22, 2021