سات روز کے دوران225 مقدمات درج، 153 ملزمان گرفتار، رواں برس مجموعی طور پر 2224 مقدمات درج اور 2376 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان

سات روز کے دوران225 مقدمات درج، 153  ملزمان گرفتار، رواں برس مجموعی طور پر 2224 مقدمات درج اور 2376 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز
شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد یا سرگرمیوں بارے 15پر اطلاع دیں، ترجمان پنجاب پولیس

 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اورمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک رواں سال مجموعی طور پر انسداد سموگ کے حوالے سے2224 مقدمات درج اور 2376 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ سات روز کے دوران پنجاب بھر میں 225 مقدمات درج، 153  ملزمان گرفتار کیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ سات روز کے دوران ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل46 مقدمات درج، 38 افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 80 مقدمات درج، 59 افراد گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر 35مقدمات درج، 28 افراد کو گرفتار کیا، ساہیوال ریجن میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر 13 مقدمات درج، 2 افراد گرفتار کئے گئے۔سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر 9 مقدمات درج، 8 افراد گرفتارکئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں کل 15 مقدمات درج، 11 شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل9 مقدمات درج کئے گئے۔ بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 10 مقدمات درج کیے اور ایک ملزم گرفتار ہوا جبکہ لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر6 مقدمات درج، 6افراد گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں،شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں۔
 
ہینڈ آؤٹ نمبر    242 

 
اُسامہ محمود

 
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

 
پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Monday, November 22, 2021