جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث دو مزید ملزمان گرفتار، ٹوٹل تعداد 6 ہوگئی۔

جہلم میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی میں ملوث دو مزید ملزمان گرفتار، ٹوٹل تعداد 6 ہوگئی۔
ڈی پی او جہلم ذاتی نگرانی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائیں۔۔
آئی جی پنجاب خواتین اور بچوں سے تشدد اور زیادتی کے واقعات میں زیروہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرینس کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ راؤ سردار علی خان نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کو ذاتی نگرانی میں سخت سے سخت سزائیں دلوائیں۔ اسی سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس نے تیرہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس نے واقعہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس اب تک اس واقعہ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔  

ہینڈ آؤٹ نمبر    241 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Sunday, November 21, 2021