گوجرانولہ میں شہری کی گمشدہ 30 لاکھ رقم لوٹانے والا عدیل اشرف آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا.

گوجرانولہ میں شہری کی گمشدہ 30 لاکھ رقم لوٹانے والا عدیل اشرف آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا.
آئی جی پنجاب نے دفتر مدعو کیا، چائے پلائی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا.
عدیل اشرف جیسے شہری ہمارے معاشرے کا اثاثہ اور اصلی ہیرو ہیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ایمانداری کا وصف اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے شہری ہمارے معاشرے کا اصل اثاثہ اور اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار آدمی کو اللہ پاک خود عزت دیتے ہیں اور عدیل اشرف کی ایمانداری پوری قوم کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ راؤ سردار علی خان نیگوجرانوالہ کھیالی میں سڑک میں شاپر سے ملنے والی 30 لاکھ کی رقم اصل مالک کو لوٹانے والے عدیل اشرف کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، چائے پلائی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے عدیل اشرف کو ذاتی جیب سے انعام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بہتری لانے کیلئے پولیس اور شہریوں کا باہمی تعاون نہایت ضروری ہے اور پولیس کو اچھا کام کرنے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے۔

عدیل اشرف کو چند روز قبل سڑک پر شاپنگ بیگ میں 30 لاکھ روپے ملے تھے، جو اس نے پولیس کے حوالے کیے اور پولیس نے اسے بحفاظت مالک تک پہنچایا تھا۔ عدیل اشرف نے حوصلہ افزائی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورا یقین تھا کہ پولیس شہری تک مکمل رقم واپس پہنچائے گی، اس لیے ملنے والی رقم پولیس کے حوالے کی۔  

 

ہینڈ آؤٹ نمبر    240 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

 

Press Release Date: 
Sunday, November 21, 2021