شہداء / دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کی فیملیز سے میں خود رابطے میں رہوں گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

شہداء / دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کی فیملیز سے میں خود رابطے میں رہوں گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
آئی جی پنجاب نے شہید  اے ایس آئی سلیم فیصل بھٹی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ایس پی رانا لطیف کے گھر آمد
مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس، شہداء کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز شہداء کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے افسران و ملازمین کی فلاح کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور خوشی غمی کے کسی موقع پر انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایس پی لیگل رانا لطیف مرحوم کے گھر آمد کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ رانا لطیف سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی لیگل تعینات تھے اور چند روز قبل دوران ڈیوٹی انتقال کر گئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

آئی جی پنجاب نے شہید اے ایس آئی سلیم فیصل بھٹی کی قبر پر حاضری دی اور  پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، شہداء / دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کی فیملیز سے میں خود رابطے میں رہوں گا۔

ہینڈ آؤٹ نمبر    239 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Sunday, November 21, 2021