آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم

 اگرکوئی افسر یا اہلکار جرائم کی کاروائیوں میں ملوث یامجرمان کا سہولت کار پایا جائے تو زیروٹالرینس کے تحت انکے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کریں - راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے بلا تاخیر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور گرفتار کانسٹیبل سے تحقیقات کرکے باقی اہلکاروں کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گرفتار ہونے والے دو ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی افسر یا اہلکار جرائم کی کاروائیوں میں ملوث یا مجرمان کا سہولت کار پایا جائے تو انکے خلاف زیروٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے تحت انہیں محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کریں اور کیس کو جلداز جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے.
 

ہینڈ آؤٹ نمبر    238 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Saturday, November 20, 2021