آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بابا گرو نانک جی کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ ملازمین کو چھٹیاں دے دیں۔

 

 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بابا گرو نانک جی کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ ملازمین کو چھٹیاں دے دیں۔
ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، ملاقات کے بعد کیش انعام بھی دیا۔
مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین محکمے کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس میں کام کرنے والے اقلیتی مذاہب کے شہری محکمے کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس مذہب اور عقیدے سے بالا تر ہوکر صوبے کے تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سرگرم عمل ہے اور قانون کی یکساں عمل داری کے ساتھ تمام شہریوں کو خدمات فراہم کرتی رہے گی۔ راؤ سردار علی خان نے بابا گرو نانک جی کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس میں کام کرنے والے تمام سکھ اہلکاروں کو چٹھیاں دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پنجاب کانسٹیبلری لاہور میں تعینات سردار رنجیت سنگھ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ملاقات کے بعد اسے کیش انعام بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پنجاب پولیس کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اور ہمیشہ کی طرح رواں برس بھی پنجاب پولیس دنیا بھر سے پاکستان آنیو الے سکھ زائرین کی حفاظت و خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

ہینڈ آؤٹ نمبر    237 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

 

 
Press Release Date: 
Saturday, November 20, 2021