آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی اور مزنگ لاہور میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی اور مزنگ لاہور میں دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم
آئی جی پنجاب کی ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت،انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملاقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے اور متاثرہ بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جہلم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرلیا ہے اورمتاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروالیا گیا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ڈی پی او جہلم اپنی نگرانی میں کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔
مزید برآں آئی جی پنجاب نے مزنگ کے علاقہ میں شو روم پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ فیملیز کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

ہینڈ آؤٹ نمبر    236 

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Friday, November 19, 2021