تین روز کے دوران 92 مقدمات درج، 67 ملزمان گرفتار، رواں برس مجموعی طور پر 2084 مقدمات درج اور 2208 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان

 تین روز کے دوران 92 مقدمات درج، 67  ملزمان گرفتار، رواں برس مجموعی طور پر 2084 مقدمات درج اور 2208 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز
شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد یا سرگرمیوں بارے 15پر اطلاع دیں، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اورمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم نومبر سے اب تک رواں سال مجموعی طور پر انسداد سموگ کے حوالے سے  2084 مقدمات درج اور 2208 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ تین روز کے دوران پنجاب بھر میں 92 مقدمات درج، 67  ملزمان گرفتار کیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ تین روز کے دوران ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل29 مقدمات درج، 21 افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 22  مقدمات درج، 22 افراد گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر 16 مقدمات درج، 13 افراد کو گرفتار کیا، ساہیوال ریجن میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر 6 مقدمات درج، 2 افراد گرفتار کئے گئے۔سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر 5 مقدمات درج، 4  افراد گرفتارکئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں کل 5 مقدمات درج، 1 شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل4 مقدمات درج، 2 افراد گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 3 مقدمات درج کیے جبکہ لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر2 مقدمات درج، 2افراد گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں،شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں

 

ہینڈ آؤٹ نمبر    234 
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

 

Press Release Date: 
Thursday, November 18, 2021