آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا جہلم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب۔
پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4  نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔
متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق زیادتی کی شکار لڑکی کی والدہ نے واقعہ کے 6 روز بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا اورپولیس نے واقعہ میں نامزد 4 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باقی ماندہ ملزمان کو جلد ا زجلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی بلا تاخیرفراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردارعلی خان نے کہاکہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے اورایسے جرائم میں ملوث  ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں

 

ہینڈ آؤٹ نمبر    233 
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 17, 2021