آئی جی پنجاب کا سنٹرل پولیس آفس کی ڈسپنسری،ریکارڈ روم، کنٹرول روم اور مختلف فلورزکا دورہ

آئی جی پنجاب کا سنٹرل پولیس آفس کی ڈسپنسری،ریکارڈ روم، کنٹرول روم اور مختلف فلورزکا دورہ
ڈرائیورز، سیکیورٹی اہلکاروں اوردیگر عملے کو ہر صورت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اجراء میں تاخیر یا رکاوٹ کی کوئی شکایت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی ریکارڈ روم میں دستیاب ضروری ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر فائلز کی ڈیجیٹل آر کائیو بنانے کی ہدایت
سی پی او کنٹرول روم کو سیف سٹی کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی اور وسائل سے آراستہ کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس، کانسٹیبلز، ڈرائیورز، سیکیورٹی اہلکاروں اوردیگر عملہ کے ملازمین کی مناسب ویلفیئر اور دیکھ بھال میری اولین ترجیح ہے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ماتحت فورس اور دیگر عملہ کی ویلفیئر کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ راؤ سردار علی خان نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈسپنسری معائنے کے موقع پر ڈاکٹر اور عملے سے دستیاب سہولیات اور آنے والے اہلکاروں کے مسائل بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو تاکید کی کہ ڈرائیورز، سیکیورٹی اہلکاروں اوردیگر عملے کو ہر صورت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ڈی آئی جی ویلفیئر ڈسپنسری میں جدید طبی آلات اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اجراء میں تاخیر یا رکاوٹ کی کوئی شکایت قابل قبول نہیں، اس حوالے سے اقدامات کو مزید فاسٹ ٹریک بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ ویڈیو لنک میٹنگ میں سپر وائزری افسران سے ماتحت سٹاف اور اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے ہونے والے اقدامات بارے پراگریس لی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس پنجاب پولیس کا صوبائی ہیڈ کوارٹر ہے جسے جدید سہولیات کی فراہمی اور ورکنگ اسٹینڈرڈ مزید بہتر کرکے اسٹیٹ آف دی آرٹ آفس بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او کنٹرول روم کو سیف سٹی کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی اور وسائل سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ امن و امان صورتحال کی مانیٹرنگ، جرائم کنٹرول اور میڈیا ہینڈلنگ کے امور مزید تندہی سے سر انجام پائیں۔ ریکارڈ روم وزٹ کے موقع پر آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے تمام آفیشل ریکارڈ کی ڈیجیٹل آر کائیو بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری ریکارڈ کی تلفی کے ساتھ ساتھ ضروری دستاویزات اور فائلز کو ڈیجیٹل فارم میں محفوظ کیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ڈسپنسری،ریکارڈ روم، کنٹرول روم اور مختلف فلورزکے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ سنٹرل پولیس آفس کی ماڈرن ورکنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ڈرائیورز اور دیگر عملے کی سہولت کیلئے الگ روم مختص کیا جائے تاکہ انہیں دوران ڈیوٹی کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریکارڈ روم اور فلورز پر صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر آئی جی پنجاب کا عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فوری بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

 

ہینڈ آؤٹ نمبر    231 
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس

****************************

 

 

Press Release Date: 
Wednesday, November 17, 2021