بہاولپور میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی،پانچوں ملزمان گرفتار۔

بہاولپور میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی،پانچوں  ملزمان گرفتار۔
 پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ڈی پی او بہاولپور کو مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت۔آئی جی پنجاب

تفصیلات کے مطابق، آج بہاولپور خیرپور ٹامیوالی میں پولیس نے احساس کفالت پروگرام کے مقامی ریٹیلر کے ساتھ پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ خیر پور ٹامیوالی میں احساس کفالت پروگرام کے ریٹیلر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہو رہی ہے۔ ڈی پی او بہاولپور نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر ناکہ بندی کر وادی اور  پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واردات ناکام بنا دی۔5افراد پر مشتمل گینگ احساس پروگرام کے موٹر سائیکل سوار ملازمین سے 6لاکھ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔ملزمان گاڑی پر سوار تھے،بروقت اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ملزمان کے نہ رکنے پر پولیس نے ٹائر پر فائر کیا جس سے ایک ملزم زخمی ہوگیا اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے نقدی، قیمتی سامان اور کار بر آمد کرلی گئی۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان پولیس کانسٹیبل نکلے۔ڈی پی او بہاولپور نے واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واردات میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت پانچوں ملزمان محمد اعجاز،خضر عباس، محمد بخش، عبدالغفور اور اللہ رکھا پولیس کی حراست میں ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اہلکاروں کے وارادت میں ملوث پائے جانے پر فوراً نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس میں ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کوخود مقدمے کی پیروی کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کے احکامات جاری کیے

 

ہینڈ آؤٹ نمبر    230 
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
Press Release Date: 
Tuesday, November 16, 2021