بہاولنگر میں درندہ صفت شوہر کا بیوی پر بیہمانہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا واقعہ، آئی جی پنجاب کے نوٹس پرچند گھنٹوں میں ملزم گرفتار

بہاولنگر میں درندہ صفت شوہر کا بیوی پر بیہمانہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا واقعہ، آئی جی پنجاب کے نوٹس پرچند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولنگر اور انکی ٹیم ملزم کی گرفتاری کیلئے رات بھر چھاپے مارتی رہی۔
خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں، ایسے ملزمان ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ راؤسردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف ذاتی نگرانی میں فی الفور کاروائی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے بہاولنگر میں بیوی کو رسیوں سے باندھ کر بیہمانہ تشدد کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی ویڈیو سامنے آنے پرگذشتہ رات ڈی پی او بہاولنگر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ڈی پی او بہاولنگر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو بازیاب کراکر طبی امداد فراہم کی، ڈی پی او بہاولنگر نے متاثرہ خاتون، اس کے بھائی اور والد کو آئی جی پنجاب کی طرف سے انصاف کی یقین دہانی کرائی اور سفاک ملزم محمد حسین کی گرفتاری کے لیے ساری رات پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مارتی رہی۔ پولیس کی موثر کاوشوں اور خصوصی محنت کی بدولت سفاک ملزم محمد حسین کوچند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا گیا جس کے خلاف مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ مقدمے کی خود پیروی کریں اور ملزم کو عدالت سے سخت سے سخت سزادلوائیں۔ راؤ سردار علی خان نے مزید کہاکہ خواتین پر تشدداورہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں تاکہ ایسے ملزمان کو پابند سلاسل کروا کر قرار واقعی سزائیں دلوانے کا عمل تیز تر کیا جاسکے۔
 

 

  229ہینڈ آؤٹ نمبر
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
Press Release Date: 
Tuesday, November 16, 2021