آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سنٹرل پولیس آفس میں مختلف دفاتر، کینٹین اورپارکنگ ایریاکا دورہ

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سنٹرل پولیس آفس میں مختلف دفاتر، کینٹین اورپارکنگ ایریاکا دورہ
راؤ سردار علی خان نے ملازمین کیلئے میسر سہولیات اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔
 سنٹرل پولیس آفس سمیت پولیس کے تمام دفاتر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں
سی پی او سیکیورٹی پر مامور عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی اہلکار ہمارے دست و بازو ہیں
پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہماری ترجیح، ڈسپلن معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے دفاتر میں بہترین ماحول کے ساتھ ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او کینٹین میں کھانے کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مزید بہتر بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے سی پی او کینٹین کے کچن کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے کھانے کے معیار بارے دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی او دفتر میں گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے باقاعدہ مارکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ پارکنگ کے مسائل میں کمی آئے اور پارکنگ کی گنجائش میں اضافہ ہوسکے۔ صوبائی پولیس سربراہ نے ہدایت کی کہ سنٹرل پولیس آفس سمیت پولیس کے تمام دفاتر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں اور لان کی تزئین و آرائش کاکام بروقت مکمل کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے سی پی او سیکیورٹی پر مامور عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی اہلکار ہمارے دست و بازو ہیں جنہیں درکار سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہے جس میں ڈسپلن معاملات پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مختلف دفاتر، کینٹین اور پارکنگ ایریا کے دورے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اے آئی جی ایڈمن نے آئی جی پنجاب کو سی پی او میں پولیس ملازمین کی ویلفیئر اورمختلف ترقیاتی پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اہلکاروں کی ویلفیئر سے متعلقہ تمام پراجیکٹس کو موثرسپرویژن سے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کینٹین سے ملحقہ واش روم میں صفائی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر عدم اطمینان کا اظہا رکیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

 
  ہینڈ آؤٹ نمبر  228
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************
Press Release Date: 
Tuesday, November 16, 2021