پولیس اور وکلاء برادری کے باہمی تعلق کوموثر کوارڈی نیشن سے بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

پولیس اور وکلاء برادری کے باہمی تعلق کوموثر کوارڈی نیشن سے بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

 دوران ملاقات وکلاء کمیونٹی کو درپیش مسائل، عدالتوں و دفاتر کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ وکلاء کمیونٹی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہے جن کے ساتھ مل کر پنجاب پولیس قانون اور انصاف کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن اقدام یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء کی جانب سے کورٹس اور دفاتر کی سیکیورٹی کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے گا اور وکلاء کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے پنجاب بار کونسل کے ممبران کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب بار کونسل کے 9رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں وائس چئیر مین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد، ممبران پنجاب بار کونسل فاروق کھوکھر، عرفان صادق تارڑ، عرفان حیات باجوہ، چوہدری بابر وحید، مس رشدہ لودھی، مظہر محمود بھٹی، کامران بشیر مغل اور سینئر ایڈووکیٹ رانا کاشف سلیم شامل تھے۔
دوران ملاقات وائس چئیر مین پنجاب بار کونسل فرحان شہزادنے بتایا کہ پنجاب بار کونسل اپنے تمام ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتے ہوئے نیا ڈیجیٹل بار کوڈکارڈ سسٹم لارہی ہے جس کا مقصد جعلی وکلاء کی حوصلہ شکنی ہے تاکہ کوئی شخص جعلی وکیل بن کر پولیس یا کسی دیگر ادارے کے سٹاف کو ہراساں نہ کرسکے۔ فرحان شہزاد نے مزیدکہاکہ وکلاء اورپولیس انویسٹی گیشن افسران کی رابطہ کاری کومزید بہتر بنانے کیلئے جوائنٹ سیشنز کئے جائیں گے۔ انہوں نے 7ATAکے نفاذ کے حوالے سے اپنے تحفظات بارے بھی آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو آگاہ کیا۔

 

  ہینڈ آؤٹ نمبر 227
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
****************************

 

Press Release Date: 
Monday, November 15, 2021